LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل

ڈوین جانسن کی افطار میں شرکت کی ویڈیو وائرل، کیا اسلام قبول کرلیا؟

Web Desk

6 March 2026

الی ووڈ کے معروف اداکار ڈوین جانسن (دی راک) کی مبینہ افطار تقریب میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس کے بعد صارفین کے درمیان اس کی حقیقت پر بحث چھڑ گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ڈوین جانسن رمضان المبارک کے دوران ایک افطار تقریب میں موجود ہیں اور دیگر افراد کے ساتھ روزہ افطار کر رہے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے اسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا اور اس پر ہزاروں تبصرے کیے۔

کئی صارفین نے اس منظر کو رمضان کے احترام اور مختلف ثقافتوں کے ساتھ یکجہتی کی علامت قرار دیتے ہوئے اداکار کے اس عمل کو سراہا۔ تاہم دوسری جانب بعض افراد نے ویڈیو کی صداقت پر سوال اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ کلپ دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کیا گیا ہو سکتا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو ممکنہ طور پر کسی ایشیائی ملک، خصوصاً انڈونیشیا، سے تیار کی گئی ڈیجیٹل یا اے آئی ویڈیو ہو سکتی ہے، جبکہ بعض نے یہ بھی کہا کہ ویڈیو میں موجود شخص دراصل ڈوین جانسن نہیں ہیں۔

تاحال ڈوین جانسن کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کے بارے میں کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اس بات کی تصدیق ہو سکی ہے کہ ویڈیو حقیقی ہے یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی گئی ہے۔