کرکٹرز کو اردو بولنی چاہیے، اپنی زبان پر فخر کریں: فیصل قریشی
Web Desk
6 March 2026
پاکستان کے مایہ ناز اداکار فیصل قریشی نے قومی کرکٹرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی اور عوامی سطح پر گفتگو کرتے ہوئے انگریزی کے بجائے اردو زبان کو ترجیح دیں۔ ایک نجی ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، فیصل قریشی نے کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو اور میسی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے کھلاڑی ہمیشہ اپنی مادری زبان میں بات کرتے ہیں اور دنیا ان کی بات سمجھنے کے لیے مترجم (Translator) کا سہارا لیتی ہے۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو اسے شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ ہماری مادری زبان نہیں ہے، ہمیں اپنی شناخت پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026