LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ امریکا نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید ایک مہینے کیلئے ہٹا دیں کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ ایران، امریکا اختلافات برقرار، جنگ بندی میں توسیع اور ابتدائی ڈیل کی امید آبنائے ہرمز کی بحالی : پاسدارانِ انقلاب کی جہازوں کے لیے نئی شرائط پاکستان اور ارجنٹائن فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کی تیاریاں وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32روپے12پیسے فی لٹرکمی کی منظوری دے دی ایران کا آبنائے ہرمزمکمل طورپر کھولنے کا اعلان ، وزیر خارجہ عراقچی کابڑا اعلان

جوا ایپ کی تشہیر: رجب بٹ سمیت ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی

Web Desk

6 March 2026

لاہور کی سیشن کورٹ میں جوئے کی موبائل ایپلی کیشن کی مبینہ تشہیر کے مقدمے میں نامزد یوٹیوبرز رجب بٹ، ندیم نانی والا اور دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے این سی سی آئی اے (NCCIA) سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا۔ سماعت کے موقع پر رجب بٹ اور زرق نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی، تاہم ندیم نانی والا عدالت میں حاضر نہ ہو سکے۔ ان کے وکیل رانا معروف نے عدالت کو بتایا کہ سحری کے بعد ان کے موکل کی طبیعت خراب ہو گئی ہے اور انہیں فوڈ پوائزننگ کی شکایت ہے، جس کی بنا پر ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف جوئے کی ایپس کو فروغ دینے کے الزام میں قانونی کارروائی جاری ہے۔