LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل غزہ میں مسلسل نسل کشی کا مرتکب، مغربی کنارے میں صورتحال سنگین: اقوام متحدہ پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے مثبت نتائج، اڑیال کی آبادی مستحکم ہونے لگی یوکرین جنگ کے بعد روس کو عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا کراچی: اسٹیٹ بینک کا بینکوں کے لیے کم از کم سرمایہ 20 ارب روپے مقرر کرنے کا فیصلہ، 2030 تک مہلت پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی قرارداد: بانی پی ٹی آئی کی رہائی، کے پی میں گورنر راج کے خاتمے اور آئینی بالادستی کا مطالبہ پی ٹی آئی کا 8 گھنٹے طویل پارلیمانی اجلاس: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مذمت، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کریں گے، بانی پی ٹی آئی تک رسائی اور گورنر راج پر مکمل حکمتِ عملی طے: بیرسٹر علی ظفر گورنر راج اور ایمرجنسی سمیت تمام قومی معاملات پر کھل کر گفتگو کی: پی ٹی آئی چیف وہپ ملک عامر ڈوگر حوثیوں کا سعودی عرب کے دو فوجی طیارے تباہ کرنے، فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 4 پاکستانی ماہی گیر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے آبنائے ہرمز سے امریکی افواج کے انخلا کا ایرانی دعویٰ غلط ہے، امریکی سینٹکام روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر پوتن خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں: احسن اقبال ایاز صادق کے چیمبر میں پیپلز پارٹی اور حکومتی وفود کی ملاقات، نئے بلز پر تحفظات کا اظہار

انزائٹی جیسے عام عارضے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ

Web Desk

5 March 2026

امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ معیاری نیند انزائٹی سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق انزائٹی ایک ایسا ذہنی عارضہ ہے جو موجودہ دور میں تیزی سے عام ہو رہا ہے اور اس کا علاج عموماً سائیکو تھراپی یا ادویات سے کیا جاتا ہے۔ اس کیفیت میں مبتلا افراد کو ذہنی کے ساتھ ساتھ جسمانی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ جذباتی استحکام اور نیند کے انداز میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں۔ اس تحقیق میں نیند، بڑھتی عمر کے ساتھ دماغی حجم میں کمی اور انزائٹی کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں 61 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمر 65 سال سے زیادہ تھی اور انہیں روزمرہ زندگی میں کسی نہ کسی حد تک انزائٹی کا سامنا رہتا تھا۔ محققین نے نیند کے دوران دماغی سرگرمیوں کا ڈیٹا اسکینز کے ذریعے حاصل کیا اور اس بات کا تجزیہ کیا کہ نیند کے معیار کا انزائٹی کی سطح پر کیا اثر پڑتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اچھی اور معیاری نیند انزائٹی کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر عمر میں بہتر نیند دماغی صحت کے لیے ضروری ہے اور یہ ذہنی دباؤ اور گھبراہٹ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ تحقیق جرنل کمیونیکیشنز سائیکولوجی میں شائع ہوئی ہے۔

انزائٹی دراصل جسم کا تناؤ کے لیے قدرتی ردعمل ہے جس میں خوف یا فکر کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ اس کی عام علامات میں دل کی دھڑکن تیز ہونا، سانس پھولنا، تھکاوٹ اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری شامل ہیں، تاہم ہر فرد میں اس کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔