LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

یوٹیوبر ڈکی بھائی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

Web Desk

5 March 2026

لاہور کی ضلع کچہری میں یوٹیوبر Rahman ‘Ducky Bhai’ کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق تفتیش کے دوران کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ مذکورہ بینک اکاؤنٹس جوا ایپ کی تشہیر سے حاصل ہونے والی رقم کے لین دین کے لیے استعمال ہوئے ہوں۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قانون کے مطابق ملزم کے بینک اکاؤنٹس فوری طور پر بحال کیے جائیں۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر نے تحقیقات کے دوران ملزم کے اکاؤنٹس بلاک کیے تھے، تاہم تفتیشی رپورٹ میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ اکاؤنٹس کو مزید بلاک رکھنے کی ضرورت نہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد احتیاطی طور پر اکاؤنٹس بلاک کیے گئے تھے اور National Cyber Crime Investigation Agency کی جانب سے اکاؤنٹس کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات یا خدشات ظاہر نہیں کیے گئے۔

عدالتی فیصلے کے بعد یوٹیوبر ڈکی بھائی اپنے بینک اکاؤنٹس کا مکمل استعمال دوبارہ کر سکیں گے۔