LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی: طلال چودھری روسی دباؤ سے خوفزدہ ہو کر یوکرین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جرمنی

واٹس ایپ میں نیا واٹس ایپ پلس پلان صارفین کیلئے کیوں متعارف کرایا جا رہا ہے؟

Web Desk

5 March 2026

واٹس ایپ کی جانب سے بہت جلد ایک آپشنل سبسکرپشن پلان متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جسے واٹس ایپ پلس کا نام دیا جائے گا، جس میں صارفین کو اضافی فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پلس پلان میں صارفین کو متعدد چیٹ منیجمنٹ ٹولز، ایپ کسٹمائزیشن اور دیگر اضافی فیچرز دستیاب ہوں گے، جو واٹس ایپ کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ یہ فیچرز اینڈرائیڈ اور iOS دونوں ورژنز میں کام کریں گے، تاہم انہیں ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اضافی فیچرز صرف ان صارفین کو دستیاب ہوں گے جو ماہانہ فیس ادا کریں گے۔ تاہم واٹس ایپ کے بنیادی فیچرز، بشمول میسجنگ، وائس اور ویڈیو کالز، میڈیا شیئرنگ اور پرائیویسی فیچرز بدستور مفت رہیں گے۔

واٹس ایپ پلس کی سبسکرپشن میں بنیادی طور پر پرسنلائزیشن اور اضافی فیچرز پر توجہ دی جائے گی، جبکہ بنیادی فیچرز سے علیحدہ رکھا جائے گا۔ ان میں سے ایک فیچر چیٹ پننگ کا ہے؛ موجودہ واٹس ایپ میں صارفین صرف 3 چیٹس پن کر سکتے ہیں، لیکن واٹس ایپ پلس صارفین 20 چیٹس پن کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ 14 مختلف ایپ آئیکونز، 19 کلر آپشنز اور دیگر متعدد فیچرز بھی دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ میں عندیہ دیا گیا ہے کہ واٹس ایپ وقت کے ساتھ ان اضافی فیچرز میں مزید اضافہ بھی کرے گا، جبکہ کمپنی نے ابھی واٹس ایپ پلس کی فیس یا اسے متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔