رجب بٹ اور ایمان کے درمیان اختلافات میں شدت، بھائی عون کا بیان سامنے آگیا
Web Desk
5 March 2026
معروف فیملی وی لاگر اور یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں اپنی نجی زندگی کے مسائل اور ازدواجی تنازعات کے باعث خبروں میں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔
حال ہی میں ایمان رجب کے بھائی عون شیخ نے انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رجب بٹ کی والدہ اور ماموں ان کے گھر آئے تھے جہاں انہوں نے ایمان سے کچھ اہم باتیں کیں۔
عون شیخ کے مطابق رجب بٹ کے ماموں نے ایمان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر واضح الفاظ میں کہا کہ رجب بٹ ایسا ہی رہے گا، وہ نہیں بدلے گا، اب تم خود فیصلہ کرو کہ تمہیں یہ گھر بسانا ہے یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بہن کے رشتے کو بچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں، تاہم اگر ان کے بہنوئی ان کی بہن کے ساتھ ناانصافی کریں، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف باتیں کریں اور غلط بیانی سے کام لیں تو یہ صورتحال برداشت سے باہر ہو جاتی ہے۔
اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے اور مداح اس تنازع کے حل کی امید ظاہر کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینے کا بل کثرت رائے سے منظور
30 April 2026
علی ظفر اور میشا شفیع ایک بار پھر آمنے سامنے، عدالت میں اپیل دائر
30 April 2026
حنا طارق نے عورتوں کا ’فیمنسٹ‘ ہونا لعنت قرار دے دیا
30 April 2026
ہانیہ عامر عاصم اظہر کے نام کا ماسک پہن کر کنسرٹ پہنچ گئیں
29 April 2026
صحیفہ جبار نے لباس پر تنقید کرنے والوں کو حیران کن جواب دے دیا
29 April 2026
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس، ملزم کی ٹرائل منتقلی کی درخواست مسترد
29 April 2026
منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 50 سال بیت گئے
29 April 2026
اللہ کا واسطہ ہے کراچی کی سڑکیں ٹھیک کردیں،شگفتہ اعجاز حکمرانوں پر برس پڑیں
28 April 2026