LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

یو یو ہنی سنگھ نے دبئی کو محفوظ قرار دے دیا

Web Desk

5 March 2026

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خلیجی خطے میں کشیدگی اور ممکنہ دھماکوں کی خبروں کے باعث عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ابوظبی، دبئی، قطر اور کویت میں دھماکوں کی اطلاعات کے بعد سوشل میڈیا پر بھی افواہوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔

اس صورتحال کے دوران دبئی میں موجود معروف بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ شہر میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور دبئی مکمل طور پر محفوظ ہے۔

یو یو ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں سب کچھ بالکل ٹھیک ہے اور یہاں کا ماحول مکمل طور پر محفوظ ہے، اس لیے خبروں میں آنے والی بے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔

بعد ازاں انہوں نے دبئی کے ایک اسٹوڈیو سے ایک اور ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ میوزک پر کام کرتے دکھائی دیے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ہم دبئی میں محفوظ ہیں اور کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

واضح رہے کہ یو یو ہنی سنگھ حال ہی میں پاکستانی فنکاروں وہاب بگٹی اور صاحبان کے ساتھ ایک میوزک البم بھی ریلیز کر چکے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔