LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

ایران پر امریکی واسرائیل حملوں میں شہادتوں کی تعداد555ہوگئی،نطنز نیوکلیئرپلانٹ پر بھی حملہ

Web Desk

2 March 2026

ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق ایران میں  امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہادتوں کی تعداد 555 ہوگئی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی صوبے یزد اور فارس پرتازہ   حملے کیے گئے۔

ایرانی حکام کا بتانا ہے کہ گزشتہ  دو دن کے دوران یزد میں  امریکی و اسرائیلی حملوں میں 27 افراد شہید ہوئے ہیں۔جبکہ فارس میں امریکا واسرائیل حملوں میں35 افراد شہید ہوئے۔

ادھر ایران نے تصدیق کی ہے کہ اس کے جوہری مرکز نطنز نیوکلیئر پلانٹ پرامریکااور اسرائیل نے حملہ کیاہے۔ایران کے نمائندے رضا نجفی نے اقوام متحدہ کی ایٹمی نگرانی ایجنسی کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ نطنزمیں  پرامن، محفوظ جوہری مرکز پرپھر حملہ کیاگیاہے۔

ایران نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر کسی قسم کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔