LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

ایران اسرائیل جنگ، بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں

Web Desk

2 March 2026

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور جنگ کے خدشات کے پیشِ نظر بھارتی اداکارہ سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں۔ ایران کی جانب سے دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد تمام پروازیں روک دی گئی ہیں، جس سے دبئی میں موجود متعدد افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

اداکارہ سونل چوہان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کی اور لکھا کہ ’معزز وزیراعظم مودی جی، میں اس وقت دبئی میں جاری بحران کی وجہ سے پھنسی ہوں، پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں اور بھارت واپس آنے کا کوئی صاف راستہ نہیں ہے۔ میں حکومت سے محفوظ سفر کے لیے رہنمائی کی درخواست کرتی ہوں اور مدد کے لیے شکر گزار رہوں گی۔‘

واضح رہے کہ ایران کی جوابی کارروائی کے بعد دبئی انٹرنیشنل اور آل مکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ (DWC) جیسے دنیا کے سب سے مصروف ہوائی اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جس سے بین الاقوامی مسافروں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے اور شہری شدید اضطراب کا شکار ہیں۔