شوہر کا ڈاکٹر نبیہا پر مشکوک فطرت کا الزام، پرانا کلپ وائرل
Web Desk
24 February 2026
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ڈاکٹر نبیہا علی خان اور حارث کھوکھر کی شادی، جو سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے وائرل تھی، اب اختلافات کی زد میں آگئی ہے۔ دونوں فریقین ایک دوسرے پر الزامات لگا کر علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر نبیہا نے فضا علی کے رمضان پروگرام میں انکشاف کیا کہ انہیں سسرال میں ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا گیا اور گھر سے نکالا گیا۔ اس دوران فضا علی بھی کافی جذباتی اور آبدیدہ نظر آئیں، جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔حارث کھوکھر نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبیہا اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئی ہیں۔ ان کے بقول نبیہا کی “شک کرنے والی طبیعت” نے رشتے کو خراب کیا کیونکہ وہ مسلسل ان پر باہر تعلقات رکھنے کا شبہ کرتی تھیں۔سوشل میڈیا پر ولیمے کے محض دو ماہ بعد کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں حارث کھوکھر نے پہلے ہی اس بات کا تذکرہ کیا تھا کہ نبیہا کی طبیعت میں شک کا عنصر بہت زیادہ ہے۔ اس کلپ نے صارفین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اختلافات شادی کے ابتدائی دنوں سے ہی موجود تھے۔ جہاں صارفین کی ایک بڑی تعداد ڈاکٹر نبیہا کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہی ہے، وہیں حارث کے بیان کے بعد لوگ سوشل میڈیا پر پرائیویسی اور میاں بیوی کے نجی معاملات کو پبلک کرنے پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ربیکا خان کی سالگرہ پر پانچ منزلہ کیک کے ساتھ کیا ہوا؟ مہمانوں کا مزہ کرکرا
1 October 2026
دلجیت دوسانجھ کا لاہور سے محبت کا پیغام، تنقید کرنے والوں کے لیے بھی مثبت جواب
1 October 2026
معروف اور مزاحیہ اداکار سید کمال کی برسی آج منائی جا رہی ہے
30 September 2026
فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں: اداکارہ میرا
30 September 2026
بشریٰ انصاری کی واپسی، فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم کا اعلان
30 September 2026
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026
مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت
30 September 2026
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026