سامعہ حجاب نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Web Desk
23 February 2026
پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ سامعہ حجاب، جو ماضی میں اپنی وائرل ویڈیوز اور سابق منگیتر کے ساتھ قانونی تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی ہیں، اب ایک نئے روحانی روپ میں نظر آ رہی ہیں۔
سامعہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مکہ مکرمہ سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں مقدس مقامات پر عبادت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ طویل عرصے سے دل اور روح کے سکون کی تلاش میں تھیں، جس کے لیے انہوں نے اپنی عادات بدلیں اور نئے دوست بنائے لیکن کہیں سکون نہ ملا۔ انہوں نے لکھا، “آخر کار اللہ کے فضل سے مکہ میں حاضری دے کر وہ سکون پا لیا جس کی مجھے تلاش تھی۔”
دلچسپ بات یہ ہے کہ سامعہ نے اپنے ساتھ موجود ایک ‘خاص شخص’ کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس کا چہرہ انہوں نے دھندلا (Blur) رکھا، جس نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے اس روحانی سفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026