LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

ہراسانی و استحصال ناقابل برداشت ہے ، ہانیہ عامر کا دوٹوک موقف

Web Desk

22 February 2026

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے حالیہ تنازع پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔

حال ہی میں سابق ماڈل ماہ نور رحیم نے ہانیہ عامر پر پروڈیوسر عمر مختار کی دوست ہونے کی بنیاد پر تنقید کی تھی، جن پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر اس تنازع میں ان کا نام لیا گیا، لیکن انہیں اس معاملے کا کوئی علم نہیں اور نہ ہی وہ اس میں شامل تھیں۔

ہانیہ عامر نے بغیر کسی کا نام لیے کہا: “میں ہراسانی، استحصال اور کسی بھی ایسے رویے کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھتی ہوں جو خواتین اور لڑکیوں کے وقار اور حفاظت کو متاثر کرے۔ یہ سنجیدہ مسائل ہیں جنہیں ہمیشہ احترام اور سنجیدگی کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔”

انہوں نے پروڈیوسر کے خلاف آواز بلند کرنے والی خواتین کی حمایت کی اور خواتین و بچیوں کے لیے محفوظ ماحول کی اہمیت پر زور دیا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے متعلقہ فرد سے خود کو دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی کے اعمال کو دوسرے سے نہ جوڑا جائے۔

ہانیہ نے کہا: “میری وابستگی تمام صنعتوں اور کمیونٹیز میں جوابدہی، احترام اور محفوظ جگہوں کو فروغ دینے کے لیے ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ نقصان دہ رویوں کو چیلنج کریں، بولنے والوں کی حمایت کریں اور ایسے معیارات قائم رکھیں جو ہر وقت خواتین اور لڑکیوں کے وقار کا تحفظ کریں۔”