LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

ایمانوئل میکرون نے انیل کپور کو اپنا پسندیدہ بالی ووڈ اسٹار قرار دیا

Web Desk

22 February 2026

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھارتی بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیا ہے۔ بھارت میں ایک سوال و جواب کے دوران صدر سے پوچھا گیا کہ وہ اپنا پسندیدہ بالی ووڈ اداکار کون سمجھتے ہیں، جس پر انہوں نے فوراً جواب دیا: “انیل کپور”۔ صدر نے اداکار کی عالمی شہرت اور مشہور جملے کا بھی ذکر کیا۔

صدر میکرون اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارت کے مختلف ثقافتی اور سفارتی پروگراموں میں شریک تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارتی فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور فرانسیسی زبان میں لکھا: “بھارتی فلم کے دیواؤں کے ساتھ، ثقافت ہمیں متحد کرتی ہے۔”

تصاویر میں ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ انیل کپور کے ساتھ منوج باجپئی، زویا اختر، رچا چڈھا، شبانہ اعظمی اور موسیقار رکی کیج کے ساتھ نظر آئے۔ اداکار انیل کپور نے بھی ملاقات کے خصوصی لمحات اپنے سوشل میڈیا پروفائل پر شیئر کیے۔