غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، حملوں میں مزید 13 فلسطینی شہید
Web Desk
17 February 2026
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، تازہ کارروائیوں میں مزید 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق صیہونی فورسز نے غزہ کے علاقوں التفاح اور الزیتون پر حملے کیے، جبکہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی محلے شجاعیہ میں بھی گولہ باری کی۔ 17 اکتوبر 2023 کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
شدید تباہی کے باوجود غزہ میں رمضان المبارک کی آمد کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ ایک فلسطینی فنکار نے تباہ شدہ دیواروں پر رنگ بھر کر امید اور خوشی کا پیغام دیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غزہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک غزہ کے لیے 5 ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کریں گے۔ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان کے مطابق یہ فنڈز غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد کے لیے استعمال ہوں گے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رکن ممالک نے بین الاقوامی استحکام فورس اور مقامی پولیس کے لیے اہلکار فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جبکہ حماس کو طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد اور اسلحہ ترک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف پیس تاریخ کا مؤثر ترین بین الاقوامی ادارہ ثابت ہوگا اور اس کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کیسز میں اضافہ
30 April 2026
موٹاپے کے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت، ماہرین نے خبردار کردیا
26 April 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد آمد،اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل نے استقبال کیا
24 April 2026
23 April 2026
فٹبال ورلڈ کپ 2026: ایران نے شرکت اور مکمل تیاری کا اعلان کردیا
22 April 2026
ایران امریکا مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہیں: عرب میڈیا
19 April 2026
خلیج میں لنگرانداز جہاز حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ
18 April 2026
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1ارب 32 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ
16 April 2026