پاکستان اسٹاک میں 5149پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں کے 5کھرب سے زائد ڈوب گئے
Web Desk
16 February 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے 5149 پوائنٹس کی بڑی مندی ہوئی۔ 78 فیصد حصص کی قیمتیں کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 5 کھرب 77 ارب روپے ڈوب گئے، کاروبارکے اختتام پرہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 453 پر آگیا۔
کموڈٹیز کی عالمی مارکیٹس میں غیریقینی ماحول، لسٹڈ کمپنیوں کی توقعات سے کم مالیاتی نتائج، غیرملکیوں، بروکرز، فنڈز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی پری رمضان پرافٹ ٹیکنگ سے اسٹاک ایکس چینج میں بڑی مندی دیکھی گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی 1لاکھ 79ہزار، 1لاکھ 78ہزار، 1لاکھ 77ہزار، 1لاکھ 76ہزار اور 1لاکھ 75ہزار پوائنٹس کی مزید پانچ سطحیں بھی گرگئیں۔ 78فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 5کھرب 77ارب 91کروڑ 85لاکھ 4ہزار 443روپے ڈوب گئے۔
امریکا اورایران کے درمیان کشیدگی اورشیئرہولڈرز کے لیے توقعات سے کم ڈیویڈنڈ کے اعلانات کے باعث سرمایہ کاروں نے تمام شعبوں میں محتاط طرز عمل اختیارکیا اور شیئرز کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر100انڈیکس میں 6029پوانٹس کی کمی بھی دیکھی گئی۔
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026
پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا
6 October 2026
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات: کے پی لانگ مارچ کی صورتحال اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ پر تبادلہ خیال
6 October 2026
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع
6 October 2026