چولستان ریلی میں جدید ترین نیویگیشن سسٹم کامیابی سے لانچ
Web Desk
16 February 2026
سپارکو نے چولستان جیپ ریلی کے موقع پر جدید پاک ایس بی اے ایس (SBAS) نیویگیشن سسٹم کامیابی سے لانچ کر دیا، جسے ملکی نیویگیشن ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق اس جدید نظام نے صحرائی علاقے میں اعلیٰ درستی (Accuracy) اور مضبوط سگنل پائیداری کا مظاہرہ کیا۔ ریلی کے دوران ڈرائیورز کو راستوں کی درست ٹریکنگ اور پوزیشننگ میں غیر معمولی سہولت حاصل ہوئی، جس سے مقابلے کی شفافیت اور حفاظت میں اضافہ ہوا۔
اہم خصوصیات اور فوائد
-
پاک ایس بی اے ایس سسٹم قدرتی آفات کے دوران ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں مؤثر معاون ثابت ہوگا۔
-
ٹرانسپورٹ اور ہوا بازی کے شعبوں میں محفوظ اور مؤثر نیویگیشن کو یقینی بنائے گا۔
-
سروے اور نقشہ سازی کے عمل میں پوزیشننگ کی غلطیوں اور لاگت میں نمایاں کمی آئے گی۔
-
جدید نظام عوامی تحفظ اور ملکی تکنیکی خودانحصاری کو مزید مضبوط کرے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں سیٹلائٹ بیسڈ نیویگیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور خطے میں مسابقتی صلاحیت بڑھانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی: چیئرمین سپارکو
3 October 2026
گوگل نے اپنے صارفین کیلئے میسجز میں نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا
3 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026