LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے: سلمان اکرم راجہ ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں: بلاول بھٹو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

Web Desk

16 February 2026

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ اس پر کام کر رہی ہے کہ صارفین کو ٹاپ ایپ بار میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس تک براہ راست رسائی فراہم کی جائے۔ ٹاپ بار وہ جگہ ہے جہاں پروفائل آئیکون نظر آتا ہے، اور اس فیچر کے ذریعے وہ افراد جن سے آپ سب سے زیادہ چیٹ کرتے ہیں، ان کے اسٹیٹس چیٹ ٹیب میں سب سے اوپر نظر آئیں گے۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ صارفین چیٹ ٹیب سے نکلے بغیر اسٹیٹس دیکھ سکیں۔ کمپنی نے اس فیچر کو بہتر بنانے کے لیے مختلف طریقے آزما رکھے ہیں، جن میں ٹاپ بار کے ساتھ ساتھ چیٹ بار میں نیچے اسکرول کرنے پر کانٹیکٹس کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس ایک قطار میں دکھائی دینا بھی شامل ہے۔

یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے، اور کمپنی نے واضح نہیں کیا کہ یہ کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔