LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیٹرول 6 روپے 51 پیسےمہنگا، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد، سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی: اوگرا ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی، ٹرمپ کو آج سینٹکام کمانڈربریفنگ دیں گے  750 ملین ڈالر کے یورو بانڈز موصول، پاکستان کے  زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے، وزارت خزانہ امریکانے حملے کیے توجواب طویل اوردردناک ہوگا، پاسداران انقلاب موٹرسائیکل سواروں، پبلک وگڈزٹرانسپورٹ کےلیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع فسادی غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانی کی تہہ کے سوا کچھ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ فیصلہ معطل کردیا آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا سفیرِ پاکستان کی چیئرمین امریکی خارجہ امور کمیٹی سے ملاقات؛ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف

صدر ٹرمپ نے اوباما دور کا گرین ہاؤس گیسوں سے متعلق اقدام منسوخ کردیا

Web Desk

13 February 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما کے دور میں کیے گئے ایک اہم ماحولیاتی فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے، جس کے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک کی معیشت اور خوراک کے نظام پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2009 کے اس تاریخی فیصلے میں گرین ہاؤس گیسوں کو عوامی صحت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ یہی فیصلہ امریکا میں اخراج کم کرنے سے متعلق وفاقی قوانین، خصوصاً گاڑیوں کے اخراج سے متعلق ضوابط کی قانونی بنیاد بنا تھا۔

وائٹ ہاؤس  نے صدر ٹرمپ کے اقدام کو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈی ریگولیشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے گاڑیاں سستی ہوں گی اور آٹو صنعت کے لیے فی گاڑی تقریباً 2400 ڈالر تک لاگت کم ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ماحولیاتی تنظیموں نے اس فیصلے کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی کوششوں پر سنگین ضرب قرار دیا ہے اور عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر اخراج میں کمی کے اقدامات کمزور پڑتے ہیں تو اس کے اثرات پاکستان جیسے ممالک پر زیادہ شدت سے محسوس ہوں گے، جو پہلے ہی موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، شدید سیلاب، طویل خشک سالی اور گلیشیئرز کے پگھلنے جیسے عوامل پاکستان کی زرعی پیداوار، معیشت اور خوراک کے نظام پر مزید دباؤ ڈال سکتے ہیں۔