LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

جوا پروموشن کیس: ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24مارچ تک توسیع

Web Desk

11 February 2026

لاہور: سیشن کورٹ نے آن لائن جوا پرموشن کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت 24 مارچ تک بڑھا دی۔

عدالتی سماعت کے دوران عروب جتوئی اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ کیس کی کارروائی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ کے موبائل کا فرانزک کیا جائے، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ملزمہ کے وکیل نے استدعا کی کہ موبائل فرانزک کی رپورٹ ایک یا دو ہفتوں میں نہیں آتی، اس لیے رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔جج منصور قریشی نے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمہ آئندہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور عبوری ضمانت میں حاضری کی معافی نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ عروب جتوئی کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔