امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سندھ دورہ؛ معاشی ترقی اور باہمی شراکت داری کے عزم کا اعادہ
Web Desk
7 February 2026
کراچی: امریکی ناظم الامور (سی ڈی اے) نیٹلی بیکر نے 25 سے 31 جنوری تک سندھ کا سرکاری دورہ مکمل کیا، جس میں انہوں نے سیاسی قائدین، کاروباری شخصیات اور مقامی نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔

دورے کا مقصد معاشی ترقی، علاقائی استحکام اور پاک-امریکہ باہمی شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔نیٹلی بیکر نے سکھر میں امریکی ادارے ‘مونڈلیز انٹرنیشنل’ کے اشتراک سے قائم جدید کنٹینینٹل بسکٹس فیکٹری کا دورہ کیا اور کہا:
“پاک-امریکہ معاشی شراکتداری کی اس سے بہتر مثال نہیں جہاں ہم مل کر روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں اور جدت کو فروغ دے رہے ہیں۔”انہوں نے میرپورخاص میں ایک شگر مل، ایتھانول، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پیپر پلانٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں جدید امریکی ٹیکنالوجی پیداواری معیار اور رسد و ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ نیٹلی بیکر نے کہا کہ دریائے سندھ کی بدولت مضبوط مقامی مینوفیکچرنگ اور زرعی وسائل دونوں ممالک کی دیرپا معاشی ترقی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔دورے کے دوران انہوں نے گڑھی خدا بخش، لاڑکانہ میں بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری دی اور اس کی تاریخی و ثقافتی اہمیت کو سراہا۔ امریکی عزم کو دہراتے ہوئے انہوں نے ہندو برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور بین المذاہب ہم آہنگی اور شہری حقوق کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا۔کھیلوں کے شعبے میں امریکی تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے انہوں نے حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور کہا کہ 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت سرحدوں سے ماورا لوگوں کو متحد کرنے کی مثال ہے۔کراچی میں امریکی قونصل خانہ کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک کونسلر پیٹر میکشہری نے میئر سکھر اور اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقاتیں کیں، جبکہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا دورہ کر کے طلبا و اساتذہ سے ملاقات کی اور سٹیم پاورڈ پروگرام کا جائزہ لیا، جو نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے۔نیٹلی بیکر کے اس دورے نے امریکہ کی 250ویں سالگرہ سے قبل پاکستان کے ساتھ عملی شراکت داری اور دونوں ممالک کے لیے مشترکہ خوشحالی، خودانحصاری اور اداروں کی مضبوطی کے عزم کو اجاگر کیا۔
متعلقہ عنوانات
خلیج میں لنگرانداز جہاز حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ
18 April 2026
ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا
18 April 2026
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی
18 April 2026
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل
18 April 2026
امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ
18 April 2026
اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ
18 April 2026
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی
18 April 2026
مذاکرات میں حتمی معاہدہ نہیں ہواتوجنگ بندی میں توسیع نہیں ہوگی، امریکی صدر
18 April 2026