LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنکی کیس میں بڑے بڑے نام ہیں، کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: شرجیل میمن کاروبار کا رجحان بڑھنے لگا، 3ماہ میں کمپنی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ شمالی امریکا کا سب سے بڑا مسافر ریل نظام ہڑتال کے باعث بند، لاکھوں مسافر پریشان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن پاکستان ریلوے کے ملازمین کے 21 ارب 36 کروڑ روپے واجبات، وزارت ریلوے اور خزانہ آمنے سامنے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا پی ٹی آئی کی رجسٹریشن مسترد کرنا امتیازی سلوک ہے: بیرسٹر گوہر  پاکستانی حکومت کے ریونیو کا انحصار پیٹرولیم ٹیکسز پر ہے: آئی ایم ایف  پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن مسترد، تحریک انصاف نے فیصلہ سیاسی انتقام قرار دے دیا جیٹ فیول سستا، کمرشل پروازوں کے کرایوں میں بڑی کمی کا امکان ہمیں قومی بیانیہ مضبوط ، دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہے: فیصل کریم کنڈی سٹی کورٹ؛ یونیورسٹیوں میں منشیات سپلائی کرنے والی ملزمہ انمول عرف پنکی 22 مئی تک پولیس ریمانڈ پر SIU کے حوالے حکومت کا فشریز مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافے کا اعلان پانڈا بانڈ کا اجرا پاک چین مالیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے، چینی چینل کو وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا اہم انٹرویو وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

سونے کی عالمی و مقامی سطح پر قیمتوں میں بڑی کمی

Web Desk

6 February 2026

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر چار روز کے وقفے کے بعد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں فی اونس 214 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 4,850 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 21,400 روپے کی کمی کے بعد 507,762 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 18,347 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 435,324 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 1,430 روپے کم ہو کر 7,825 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1,226 روپے کی کمی کے بعد 6,708 روپے پر پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں استحکام اس کمی کی اہم وجہ ہے۔