LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی: طلال چودھری روسی دباؤ سے خوفزدہ ہو کر یوکرین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جرمنی شیخ نہیان بن مبارک کی مجلس میں رواداری، مکالمے اور باہمی احترام کا پیغام نمایاں

پاکستان کا اعزاز، 58 سائنسدان دنیا کے ٹاپ 2 فیصد افراد کی بااثر محققین کی فہرست میں شامل

Web Desk

6 February 2026

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اہم سائنسی اعزاز حاصل کر لیا ہے، جہاں 58 پاکستانی سائنسدان دنیا کے ٹاپ دو فیصد بااثر محققین کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

یہ فہرست عالمی شہرت یافتہ اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں دنیا بھر کے ممتاز محققین کو ان کی سائنسی خدمات، تحقیقی اثرات اور حوالہ جات (Citations) کی بنیاد پر درجہ بندی دی جاتی ہے۔

فہرست میں شامل نمایاں پاکستانی سائنسدانوں میں پروفیسر جاوید اکرم، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ اور پروفیسر عبدالباسط شامل ہیں۔

صحت اور طبی تحقیق میں نمایاں کارکردگی

عالمی رینکنگ میں پاکستان کی بہتر پوزیشن کی بڑی وجہ صحت اور طبی تحقیق کے شعبے میں نمایاں پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ پاکستانی محققین نے میڈیکل سائنس، پبلک ہیلتھ اور دیگر سائنسی شعبوں میں اہم تحقیقی کام انجام دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کامیابی عالمی سطح پر پاکستان کے سائنسی وقار میں اضافے کا باعث بنے گی اور نوجوان محققین کیلئے حوصلہ افزائی کا سبب بنے گی۔