LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ، پاکستان فیصلے پر نظرثانی کرے: سری لنکا کی اپیل

Web Desk

6 February 2026

سری لنکا کرکٹ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے پاکستان کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو باقاعدہ خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول پاک۔بھارت ہائی پروفائل میچ کی منسوخی سے سری لنکا کرکٹ کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

مالی اور سیاحتی نقصان کا خدشہ

سری لنکا کرکٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی عدم شرکت کے دور رس اثرات ہوں گے، جن میں نمایاں مالی خسارہ اور متوقع سیاحتی آمدن میں کمی شامل ہے۔ خط میں بتایا گیا کہ پاک۔بھارت میچ کے لیے ٹکٹس کی فروخت سمیت میزبانی کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

ایس ایل سی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مشکل وقت میں سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دیا ہے، لہٰذا دونوں بورڈز کے دیرینہ تعلقات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 7 فروری سے

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری 2026 سے بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر شروع ہو رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے اپنی ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اتارنے سے روک دیا ہے، جس کے بعد صورتحال نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔