LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز

گوگل کے اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی کے ماہانہ صارفین 75 کروڑ سے تجاوز کر گئے

Web Desk

5 February 2026

گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ جیمنائی کے ماہانہ صارفین کی تعداد 75 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ انکشاف کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ سہ ماہی آمدنی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیمنائی استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گوگل نے 2025 کی تیسری سہ ماہی میں بتایا تھا کہ جیمنائی کے ماہانہ صارفین کی تعداد 65 کروڑ ہے، تاہم صرف تین ماہ کے دوران اس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جیمنائی اس وقت میٹا کے اے آئی چیٹ بوٹ سے آگے ہے، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 50 کروڑ کے قریب بتائی جاتی ہے۔ تاہم اس کے باوجود جیمنائی اپنے سب سے بڑے حریف چیٹ جی پی ٹی سے پیچھے ہے، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2025 کے اختتام تک 81 کروڑ رپورٹ کی گئی تھی۔

گوگل کی جانب سے یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں جاری کیے گئے ہیں جب کچھ عرصہ قبل کمپنی نے جیمنائی 3 متعارف کرایا ہے، جو گوگل کا اب تک کا سب سے جدید اور ایڈوانسڈ اے آئی ماڈل ہے۔ کمپنی کے مطابق جیمنائی 3 انتہائی گہرائی میں جا کر پیچیدہ کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گوگل کے چیف بزنس آفیسر فلپ شنڈلر کا کہنا ہے کہ کمپنی جیمنائی کے مفت صارفین اور سبسکرائبرز دونوں پر یکساں توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جس کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔