پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ میچز کا شیڈول تبدیل
Web Desk
12 November 2025
اسلام آباد: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے بقیہ میچز کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ “پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بقیہ ایک روزہ میچز اب 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔
محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “ہم سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے مشکور ہیں جنہوں نے دوستی، اعتماد اور کھیل کے جذبے کے تحت دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔”
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ ٹیم اپنا دورۂ پاکستان شیڈول کے مطابق جاری رکھے گی۔ بورڈ نے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ طے شدہ پروگرام کے مطابق سیریز مکمل کریں۔
دورہ پاکستان کے تسلسل پر شائقینِ کرکٹ اور پاکستانی حکام نے سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا
4 September 2026
بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے مہنگا
4 September 2026
امریکی معیشت مضبوط، روزگار میں اضافہ ہوا، اب شرح سود کم کی جائے: ٹرمپ
4 September 2026
ظلم کے باوجود عمران خان اور پی ٹی آئی کارکن ڈٹے ہوئے ہیں: سہیل آفریدی
4 September 2026
جے ڈی وینس کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ
4 September 2026
بھارت میں طوفانی بارشیں، دہلی ایئرپورٹ میں پانی داخل، ریڈ الرٹ جاری
4 September 2026
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ
4 September 2026
نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری
4 September 2026