عمران خان پرحملے کے مجرم کو ایک اورکیس میں مزید سزا
Web Desk
4 February 2026
تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد حملے کے مجرم محمد نوید کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ایک اور الزام میں 4 سال قید کی سزا سنادی۔
رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ فضل الٰہی نے مجرم کو پنجاب آرمز (ترمیم شدہ) آرڈیننس 2015 کے تحت مجرم قرار دیا۔اوراسے چار سال کی سادہ قید کے ساتھ ساتھ 40ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی۔مجسٹریٹ نے ہدایت کی کہ یہ سزا کسی بھی دیگر سزاؤں کے ساتھ چلائی جائے گی جو مجرم دوسرے فوجداری مقدمات میں کاٹ رہا ہو۔
سینٹرل جیل گوجرانوالہ کے سپرنٹنڈنٹ کو چار سال کی سزا پر عمل درآمد شروع کرنے کے لیے محمد نوید کو تحویل میں لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔اپریل 2025 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان پینل کوڈکی دفعہ 302بی کے تحت محمد نوید کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
3نومبر 2022 کو پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ سے سابق وزیر اعظم عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھےجب کہ ایک کارکن جان کی بازی ہار گیا تھا۔
عمران خان نے اس وقت کی اتحادی حکومت پی ڈی ایم اور کچھ سرکاری عہدیداروں پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھاتاہم واقعے کا مقدمہ جائے وقوعہ سے گرفتار محمد نوید اور دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیاگیاتھا۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026