LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15 اکتوبر تک توسیع گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو کراچی کے لیے اضافی پانی کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی، مراد علی شاہ حکومتی وفد نے پی ٹی آئی پر دہشتگردی کے معاملے پر عدم تعاون کا الزام عائد کردیا ایک صوبے کو دہشت گردی سے جوڑنا ناعاقبت اندیشی ہے: علامہ ناصر عباس راجہ وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

ناسا نے چاند پر بھیجے جانیوالا تاریخی انسان بردار مشن ملتوی کردیا

Web Desk

4 February 2026

امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند کے گرد انسان بردار تاریخی مشن آرٹیمس 2 کو ایک بار پھر ملتوی کر دیا ہے۔ اس مشن کے تحت پانچ دہائیوں بعد چار خلا بازوں کو چاند کے مدار میں بھیجا جانا تھا۔

ناسا کے مطابق آرٹیمس 2 مشن کو پہلے 8 فروری کو روانہ کیا جانا تھا، تاہم اب اسے مارچ تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ناسا نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ یہ فیصلہ لانچ سے قبل ڈریس ریہرسل مکمل ہونے کے بعد کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ریہرسل کے دوران متعدد تکنیکی مسائل سامنے آئے۔ شدید سرد موسم کے باعث ریہرسل تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ راکٹ انجن میں ہائیڈروجن لیکج کے مسائل بھی درپیش رہے۔ ناسا کے مطابق مشن کی تاخیر سے حاصل شدہ ڈیٹا کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا تاکہ اگلی لانچ ریہرسل بہتر انداز میں مکمل کی جا سکے۔

ناسا کے منتظم جیراڈ آئزک مین نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ چونکہ ایس ایل ایس راکٹ کو آخری بار تین سال قبل آرٹیمس ون مشن کے لیے لانچ کیا گیا تھا، اس لیے تکنیکی چیلنجز کی توقع پہلے سے موجود تھی، اور اسی مقصد کے تحت ریہرسل کی گئی تاکہ ممکنہ مسائل سامنے آ سکیں۔

واضح رہے کہ ناسا نے آخری مرتبہ 1972 میں اپولو پروگرام کے تحت انسان بردار مشن چاند پر بھیجا تھا۔ آرٹیمس 2 ایک 10 روزہ مشن ہوگا جس میں چار خلا باز اورین اسپیس کرافٹ میں نصب لائف سپورٹ سسٹمز کی جانچ کریں گے تاکہ مستقبل میں طویل دورانیے کے مشنز کی راہ ہموار کی جا سکے۔

یہ مشن پہلے دو بار زمین کے مدار میں پرواز کرے گا اور بعد ازاں چاند کے اُس حصے کی جانب روانہ ہوگا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔ اگرچہ خلا باز چاند کی سطح پر نہیں اتریں گے، تاہم یہ 1972 کے بعد پہلا موقع ہوگا جب انسان زمین کے نچلے مدار سے باہر سفر کرے گا۔