کراچی: ٹریفک حادثات میں خاتون اور کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق
Web Desk
4 February 2026
کراچی میں آج تین مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون اور کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
گلشن حدید میں تیز رفتار 10 ویلر ٹریلر نے بائیک سوار میاں بیوی کو روند دیا، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور مرد زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ متاثرہ جوڑا ٹھٹھہ کا رہائشی تھا۔
سرجانی ٹاؤن، لیاری، پچاس سی برکی گراؤنڈ کے قریب ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر بچی جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ غیر آباد علاقے کی سڑک پر پیش آیا، جبکہ ون ویلنگ کرنے والے نوجوان موٹرسائیکل سوار فرار ہو گئے۔ متاثرہ بچے اطراف کے رہائشی تھے جو گھروں کے باہر کھیل رہے تھے۔
شاہ لطیف ٹاؤن، سیکٹر 19B کے قریب ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے دونوں فراری ڈرائیوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026