LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو گھروں پر ٹاور لگانے والا بل جاہلانہ اور غاضبانہ ہے: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 70 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط رانا ثنااللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی بارے خبریں بے بنیاد قرار دے دیں ڈیمو کریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی:ٹرمپ بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی: خواجہ آصف

فلم سٹار میرا نفسیاتی دباؤ کا شکار، ہسپتال منتقل

Web Desk

4 February 2026

پاکستانی فلم اسٹار میرا کو شدید نفسیاتی دباؤ کے باعث نیویارک کے مونٹیفور میڈیکل سینٹر کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اداکارہ اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق میرا کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا کی نئی فلم میں شان شاہد اور سونیا حسین بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم تھرلر طرز کی ہے جبکہ اس میں میرا کا کردار نفسیاتی طور پر نہایت چیلنجنگ بتایا جا رہا ہے، جس کے باعث ان پر اضافی ذہنی دباؤ آیا۔

فلم کی مکمل کاسٹ اور دیگر تفصیلات تاحال منظرِ عام پر نہیں آ سکیں، تاہم شائقین میرا کی صحت یابی اور بڑے پردے پر واپسی کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ میرا کو آخری بار فلم باجی میں دیکھا گیا تھا، جسے شائقین اور ناقدین کی جانب سے مثبت پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔