گورنر سندھ نے مونس علوی کے خلاف ہراسانی کا صوبائی محتسب کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
Web Desk
3 February 2026
کراچی: گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی اپیل پر صوبائی محتسب برائے ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
صوبائی محتسب نے 31 جولائی 2025 کو مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یہ کارروائی سابق ملازمہ کی شکایت پر کی گئی تھی، جس میں انہوں نے مونس علوی پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔
گورنر سندھ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ شکایت کنندہ خاتون کو کے الیکٹرک میں کام سے متعلق مسائل تھے، اور مونس علوی نے صرف ان مسائل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کام پر تنقید کی تھی اور شکایت کنندہ کی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ بھی بورڈ کی میٹنگ میں لیا گیا تھا۔
مزید برآں، شکایت کنندہ نے بورڈ کی میٹنگ کی خفیہ ریکارڈنگ بھی کی تھی۔ صوبائی محتسب نے موجود شواہد کو نظرانداز کیا، لہٰذا گورنر سندھ نے 31 جولائی 2025 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔
بیرسٹر مصطفیٰ مہیسر نے اس کیس میں مونس علوی کی خصوصی معاونت کی۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026