بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر، آنکھ کے علاج کیلئے پمز اسپتال لے جایا گیا: بیرسٹر گوہر علی خان
Web Desk
3 February 2026
راولپنڈی میں بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی اور بھابھی کی جیل میں ملاقات مکمل ہو گئی ہے، جو تین ماہ بعد ممکن ہو سکی۔ ملاقات کے بعد دونوں نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا پیغام بیرسٹر گوہر علی خان تک پہنچایا۔
بیرسٹر گوہر علی خان کے مطابق بشریٰ بی بی نے تصدیق کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور انہیں آنکھ میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں کی ہدایت پر پمز اسپتال لے جایا گیا، جہاں پروسیجر کے بعد انہیں واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے واضح کیا تھا کہ علاج میں تاخیر سے آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ تھا، اس لیے علاج بانی پی ٹی آئی کی مرضی اور ڈاکٹرز کے مشورے سے کروایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو نہیں لایا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کی فیملی کی بانی سے براہِ راست ملاقات بھی نہیں ہو سکی، تاہم بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے مکمل آگاہی دی اور انہی کے ذریعے بانی کے دو پیغامات موصول ہوئے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا کہ ملاقات کے دوران 8 فروری کے حوالے سے کوئی پیغام دیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی سیاسی گفتگو ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیملی ملاقات ہر صورت ہونی چاہیے، کیونکہ ملاقات ہونے سے کم از کم تسلی ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کو روکنے سے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے اور ایک ہی ملک میں مختلف قوانین نہیں ہونے چاہئیں، سب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کے وکلاء، ڈاکٹروں اور فیملی کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، چاہے معاملہ تیراہ، باجوڑ، خیبرپختونخوا، پنجاب یا بلوچستان کا ہو، نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک واضح اور مشترکہ بیانیہ اپنایا جائے۔
بیرسٹر گوہر علی خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ ان کا جینا اور مرنا اسی ملک میں ہے، جبکہ ترکیہ سے کسی آفر کا علم نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اچکزئی صاحب اور علامہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بات چیت کا اختیار دیا گیا ہے، اور وزیراعظم کو تین ڈاکٹروں کے ناموں پر مشتمل خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے، جس کا جواب جلد متوقع ہے۔
آخر میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ یہ ملک اور سیاست دونوں کے لیے مشکل وقت ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں ہی نکالا جانا چاہیے، اور صاحبِ اقتدار طبقے کو ملک کو آگے لے جانے کے لیے بڑے دل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026
جعلی ڈگری فوجداری کارروائی کیس؛ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی
16 November 2026
15 November 2026
ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج
15 November 2026
پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
14 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
12 November 2026
شام میں گولہ بارود کے دھماکوں سے ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
11 November 2026