LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

تیرا میں معاملات تشویشناک، سرکاری جرگوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجا

Web Desk

3 February 2026

راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے تیرا میں جاری صورتحال، آپریشن اور پارٹی مؤقف سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔

ایک صحافی کے سوال پر کہ تیرا کے عوامی جرگے نے آپریشن کی حمایت کی ہے، کیا پی ٹی آئی اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے؟ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ تیرا میں عوامی جرگے بھی ہیں اور سرکاری جرگے بھی، جبکہ بعض جرگے سرکار خود کرواتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیرا میں ایک لاکھ تہتر ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور وہاں ہونے والے فیصلے تیرا کے عمائدین کی مرضی سے نہیں ہو رہے۔ ان کے مطابق علاقے میں معاملات انتہائی تشویشناک ہیں اور سرکاری جرگے بٹھانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان سہیل آفریدی کے حوالے سے ہونے والی گفتگو کا انہیں تاحال علم نہیں، تاہم آج شام سہیل آفریدی سے ان کی ملاقات متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ چار ارب روپے جو ملے ہیں وہ آپریشن کے لیے نہیں تھے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 2014 میں حکومت نے بے گھر ہونے والے افراد کو چار لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن یہ رقم آج تک ادا نہیں کی گئی۔

علیمہ خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بانی کے لیے خلوص کا حصار ہیں، اور جو شخص جھوٹ بولتا ہے وہ عمران خان کا وفادار نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے سے متعلق بات بالکل جھوٹ تھی۔

انہوں نے مشعال ملک کے بیان کو لغو اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو جھوٹ بولتا ہے اسے اپنے جھوٹ کا حساب دینا ہوگا، جبکہ مشعال یوسفزئی سے آٹھ فروری کے بعد بازپرس کی جائے گی۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم بہت سی باتیں فون پر نہیں کر سکتے کیونکہ فونز کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات لڑے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ وہاں بھی جہاں انصاف کی امید نہیں۔