دھرنا ختم نہیں کیا جا رہا تھاسپریم کورٹ کے سامنے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ تھا،علیمہ خان
Web Desk
3 February 2026
راولپنڈی/اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن علیمہ خان نے ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رپورٹ لیک ہونے پر سخت سوالات اٹھا دیے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے یہ بتایا جائے کہ رپورٹ لیک کیسے ہوئی؟ ڈھائی سال سے یہی کہا جاتا رہا کہ رپورٹس بالکل ٹھیک ہیں، جبکہ چار سے پانچ افراد کے پاس یہ رپورٹس موجود تھیں، اگر لیک واقعی غلط تھا تو ذمہ داروں کو اب تک معطل یا جیل میں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ رپورٹ جان بوجھ کر ڈسٹرکشن پیدا کرنے کے لیے لیک کی گئی، جس کا مطلب ہے کہ یہ کام خود انہوں نے کیا۔ علیمہ خان نے دھرنے سے متعلق تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جمعرات کے دھرنے سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سلمان راجہ اس حوالے سے ریبیٹل دے چکے ہیں، فیصلہ متفقہ تھا اور کسی ایک فرد یا کسی فیملی کی ہدایت پر فیصلہ نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ تھا، دھرنا ختم نہیں کیا جا رہا تھا۔
علیمہ خان کے مطابق پی ہاؤس میں مشاورت کے بعد حکمت عملی طے کی گئی، جبکہ ڈائریکشن دینے کی خبریں بالکل غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت پر دباؤ ڈالنا ضروری ہے اور ووٹرز کو بھی پریشر ڈالنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارا بنیادی مطالبہ ہے۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی قید کو قانونی نہیں بلکہ ابڈکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے یہ لوگ خوفزدہ ہیں، اگر دلیر ہیں تو ملاقات سے کیوں ڈرتے ہیں؟ مینڈیٹ کے ساتھ آنے والے کبھی ڈرپوک نہیں ہوتے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ظلم ہمیشہ ڈرے ہوئے لوگ ہی کرتے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسکرپٹڈ انٹرویوز چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو ترکی جانے سے جوڑنے کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ترکی جانے کا معیشت یا دہشت گردی سے کیا تعلق ہے؟
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026