اندرون لاہور میں سروے کے بعد خستہ حال عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے,عظمی بخاری
Web Desk
3 February 2026
لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر عظمی بخاری نے بسنت کے موقع پر جاری تیاریوں اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ بسنت کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں گی۔
لاہور کے ہر کونے میں بسنت کے دن ٹرانسپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ اندرون لاہور میں خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل کر کے انہیں سیل کیا گیا ہے جبکہ باقی عمارتوں کے حوالے سے طریقہ کار بھی وزیراعلیٰ بیان کریں گی۔
پتنگیں اور ڈور مہنگی ہونے کی شکایات کے بعد مزید چار اضلاع میں سامان کی تیاری کی اجازت دی گئی ہے۔ گرین ٹاؤن سے کسی نے ساڑھے تین سو کی پتنگ خریدی ہے۔ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ طلب و رسد میں فرق ختم ہو جائے، تاکہ سامان جلد سستا ہو اور سب خوشی سے بسنت منا سکیں۔
عظمی بخاری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالے بغیر ایس او پیز کے تحت بسنت منائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بسنت ایس او پیز کے مطابق کامیابی سے منائی گئی تو اگلے سال پورے پنجاب میں بسنت منائی جائے گی۔
عظمی بخاری کے مطابق، یہ صرف لاہور کی بسنت نہیں ہے، پورے ملک سے لوگ لاہور آ رہے ہیں، اور آٹھ سے دس صنعتوں کو بسنت سے روزگار ملا ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں 43 کروڑ روپے کی پتنگیں فروخت ہوئیں۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026