افغان طالبان حکومت کا تاجروں کو پاکستان سے تجارت ختم کرنے کا حکم
Web Desk
12 November 2025
کابل: افغان طالبان حکومت نے تاجروں کو پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کی ہدایت دے دی۔
افغان نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو کہا ہے کہ وہ پاکستان پر تجارتی انحصار ختم کریں اور متبادل راستوں کو اپنائیں۔
افغان میڈیا کے مطابق ملا برادر نے واضح کیا کہ اگر کسی تاجر نے 3 ماہ کی مہلت کے بعد بھی پاکستان کے ساتھ تجارت جاری رکھی تو حکومت اس کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرے گی۔
انہوں نے پاکستان سے درآمد شدہ ادویات کے معیار کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادویات کے درآمد کنندگان کو 3 ماہ کے اندر پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی کھاتے بند کرنے ہوں گے۔
ملا برادر کا کہنا تھا کہ افغانستان کو اب دیگر خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت کے متبادل راستے دستیاب ہیں، اور اقتصادی تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان تجارتی راستے دوبارہ کھولنا چاہتا ہے تو اسے یہ ضمانت دینا ہوگی کہ آئندہ یہ راستے بند نہیں کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 October 2026
وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور
15 October 2026
ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان
15 October 2026
جنوبی کوریا: کیمیائی پلانٹ میں بدترین آتشزدگی، 7 ہزار کارکنوں کا انخلا
15 October 2026
اقوام متحدہ نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے محفوظ رہائشگاہوں کیلئے سرمایہ کاری ناگزیر قرار دیدی
15 October 2026
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
15 October 2026