LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

پی آئی اے اور ایئر فرانس کے ایل ایم کے درمیان اہم کارگو شراکت داری کا معاہدہ

Web Desk

3 February 2026

اسلام آباد: قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور عالمی ایوی ایشن گروپ ایئر فرانس–کے ایل ایم نے 15 جنوری سے نافذ العمل ایک اہم کارگو معاہدہ طے کیا ہے۔

معاہدے کے تحت پی آئی اے کارگو کو ایئر فرانس–کے ایل ایم کے عالمی نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات اور عالمی منڈیوں تک رسائی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

برآمد کنندگان اب ایک ہی ایئر وے بل کے ذریعے پی آئی اے اور ایئر فرانس–کے ایل ایم کے نیٹ ورک سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ پی آئی اے کارگو دبئی، ریاض یا دمام کے ذریعے ایئر فرانس–کے ایل ایم کے نیٹ ورک سے منسلک ہوگا، جس میں ایمسٹرڈیم، پیرس، برسلز، فرینکفرٹ، اسٹٹگارٹ، ڈسلڈوف کے ساتھ امریکہ کے اہم شہر نیویارک، اٹلانٹا اور لاس اینجلس بھی شامل ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ معاہدہ قومی ایئر لائن کی کارگو صلاحیتوں میں ایک اہم پیش رفت ہے اور برآمد کنندگان کے لیے نئی سہولتیں فراہم کرے گا۔