وفاقی وزیرِ خزانہ سے خیبر پختونخوا کے مشیرِ خزانہ کی ملاقات، این ایف سی ریلیزز اور ترقیاتی فنڈز پر بات چیت
Web Desk
3 February 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے خیبر پختونخوا کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے ملاقات کی، جس میں صوبے کے مالی اور ترقیاتی امور، قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ریلیزز اور ضم شدہ اضلاع کے لیے فنڈز کے بروقت اجرا پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور معاونت کے مسائل بھی زیرِ غور آئے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ کو صوبے کی ترقیاتی ضروریات سے آگاہ کیا، جس پر وزیر خزانہ نے صوبے کو این ایف سی میں جائز حق دلانے کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی حکومت نے صوبوں کے ساتھ تعاون کے عزم کو دہرایا اور این ایف سی معاملات پر باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ضم شدہ اضلاع کے مسائل سے وفاقی حکومت باخبر ہے اور ان کے بروقت حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026