ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری رہائی کا مطالبہ
Web Desk
2 February 2026
اسلام آباد: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان میں انسانی حقوق کے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے لیے ہنگامی اپیل جاری کر دی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ’’ریاست مخالف‘‘ مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ دونوں وکلا کو 23 جنوری کو گرفتار کیا گیا، جس کے بعد سے انہیں اپنے اہلِ خانہ اور وکلا تک رسائی سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو محض انسانی حقوق کے دفاع کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو اظہارِ رائے اور قانونی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں وکلا کی سزاؤں کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں بلا تاخیر رہا کیا جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھانا جرم نہیں ہونا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر
20 November 2026
وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
20 November 2026