LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

بلوچستان میں حقوق کا کوئی معاملہ نہیں، دہشت گردوں کو دہشت گرد ہی کہاجائے، رانا ثنااللہ

Web Desk

2 February 2026

وزیراعظم کے مشیر  برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ  نےکہا ہےکہ کسی اگر  مگر کے بغیر دہشت گردوں کو  دہشت گرد کہا  جائے،  بلوچستان  میں کوئی  ناراض  نہیں،حقوق کا کوئی معاملہ  نہیں۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مجرمانہ سرگرمیاں چند گروہ مل کر کہیں بھی کرسکتے ہیں، محفوظ علاقوں میں بھی گروہ مل کر لوگوں کو یرغمال بنالیتے ہیں،  بلوچستان میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث لوگ بس روک کر مسافروں کو اتارلیتے ہیں،  وہ دوسرے صوبوں کے لوگوں کو ان کی فیملی کے سامنے شہید کرتے اور چھپ جاتے ہیں

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ  یہ کس بات کی ناراضی ہےکہ  آپ بےگناہ لوگوں کو شہید کریں، جعفر ایکسپریس واقعےکے دہشت گردوں کی میتیں کوئٹہ اسپتال لائی گئیں تو کس نے جاکر انہیں قبضے میں لیا؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ دشمن کی ایماء پر پاکستان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، ان کےخلاف  ابہام کے بغیر  ایکشن ہونا چاہیے۔