وزیراعظم سے ڈائریکٹر جنرل یونیسکو کی ملاقات
Web Desk
2 February 2026
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آج اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد الاینانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے ڈاکٹر الاینانی کو بطور ڈائریکٹر جنرل یونیسکو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جامع اور معیاری تعلیم کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یونیسکو کی اقدار کی پاسداری کرے گا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حکومت کی ایجوکیشن ایمرجنسی اور بچوں کے اسکول داخلوں میں اضافے جیسے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور میں تعلیم کے شعبے میں حاصل کیے گئے تجربات اور کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں ثقافتی ورثے کے 6 مقامات کے تحفظ اور اس ضمن میں یونیسکو کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کھیوڑہ سالٹ مائنز سمیت مزید مقامات کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت دی۔
ڈائریکٹر جنرل یونیسکو نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے مختصر دورے میں مختلف اسکولوں اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی تعلیم اور ثقافتی کوششوں کو سراہا اور تعلیم، سائنس اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
متعلقہ عنوانات
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026