وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات
Web Desk
2 February 2026
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی، جس میں صحت، تعلیم و ہنر، معدنیات، توانائی اور کلائمیٹ رزیلینس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور صحت و تعلیم صوبے کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنا رہی ہے اور خیبر پختونخوا میں ’’احساس ماں‘‘ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ماں اور بچے کی پیدائش سے پہلے اور بعد کی مکمل دیکھ بھال فراہم کی جائے گی، اور بچے کی پیدائش پر تین ماہ اضافی معاونت دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے کی سو فیصد آبادی کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کی جا رہی ہے اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے کلائمیٹ رزیلینس میں سرمایہ کاری بڑھائی جا رہی ہے۔ معدنیات کے شعبے میں مقامی آبادی کے مفادات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور غذائی خود کفالت کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جنوبی اضلاع میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے متعدد منصوبے زیر عمل ہیں۔ ملاقات میں مشیر خزانہ مزمل اسلم، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
27 August 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
27 August 2026
سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار
27 August 2026
پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا
27 August 2026
برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے
27 August 2026
بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند
27 August 2026
امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
27 August 2026
نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 162 سے زائد افراد ہلاک، 403 لاپتہ
27 August 2026