LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وینس بیانالے 2026 میں پاکستانی پیویلین ٹیم کی ملاقات

Web Desk

2 February 2026

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اٹلی کے شہر وینس میں منعقدہ تاریخی آرٹ ایگزینیشن، 61ویں وینس بیانالے 2026 (61st Venice Biennale) میں پاکستانی پیویلین کی ٹیم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شامل تھے: نجم سیٹھی، پاکستانی پویلین کی نمائندگی کرنے والی معروف آرٹسٹ فائزہ بٹ، پویلین کی کیوریٹر بیٹریز کوفینٹس فلیکانو، اور پاکستان پیویلین کمشنر ڈاکٹر یعقوب خان بنگش۔

پاکستانی پیویلین ٹیم نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ اس سال کی نمائش میں پاکستان کے روایتی آرٹ، جمالیات اور خوبصورتی دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں اور سیاحوں کے سامنے پیش کی جائے گی۔ مئی سے نومبر 2026 تک پاکستانی پویلین کے تحت متعدد ایونٹس منعقد کیے جائیں گے، جو پاکستانی ثقافت اور فن کے مختلف پہلوؤں سے آگاہی فراہم کریں گے۔

ٹیم نے مزید بتایا کہ وینس بیانالے، جو 1895 میں شروع ہوئی تھی، دنیا کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی آرٹ نمائش ہے، اور اپنے تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کے لحاظ سے منفرد حیثیت رکھتی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستانی تاریخ اور ثقافت کی خوبصورتی، تنوع اور شمولیت کے عناصر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعظم نے پاکستانی پیویلین کے افتتاح کی دعوت بھی قبول کی۔