قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف 3 سے 4 فروری کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
Web Desk
2 February 2026
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف 3 سے 4 فروری 2026 تک پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
صدر توقایف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے، جس میں سینئر وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران صدر توقایف صدر پاکستان سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اہم مذاکرات متوقع ہیں۔
دورے کے دوران پاکستان قازقستان بزنس فورم میں صدر توقایف کا خطاب بھی ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ مذاکرات میں تجارت کے نئے مواقع، لاجسٹکس اور علاقائی روابط کے فروغ، ٹرانزٹ تعاون، عوامی روابط اور ثقافتی تبادلے سمیت متعدد اہم موضوعات زیرِ غور آئیں گے۔
ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو دونوں ممالک کے تاریخی اور ثقافتی رشتوں کو عملی شراکت داری میں بدلنے، علاقائی امن و ترقی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026
جعلی ڈگری فوجداری کارروائی کیس؛ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی
16 November 2026
15 November 2026
ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج
15 November 2026
پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
14 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
12 November 2026
شام میں گولہ بارود کے دھماکوں سے ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
11 November 2026