ایم پی او کے تحت کراچی میں 180 افراد نظر بند، تمام افراد ہمارے کارکن ہیں، پی ٹی آئی کا دعویٰ
Web Desk
1 February 2026
محکمہ داخلہ سندھ نے ایم پی او آرڈر کے تحت کراچی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 180 افراد کو نظر بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سینٹرل ضلع سے 24، ڈسٹرکٹ ساؤتھ سے 21 جبکہ ضلع ایسٹ سے 51 افراد کے نام فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ضلع کیماڑی سے 23، کورنگی سے 22 اور ملیر سے 9 افراد کو نظر بندی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ضلع ویسٹ سے 30 افراد کے نام شامل ہیں۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ فہرست میں شامل افراد ممکنہ طور پر راستے بند کرنے، دھرنے دینے اور امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں عوام کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
تمام فہرست میں شامل افراد کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ہدایت دی گئی ہے کہ انہیں گرفتار کر کے ملیر جیل منتقل کیا جائے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق تمام نام متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز کی سفارش پر شامل کیے گئے ہیں۔
نوٹیفیکیشن میں کہیں بھی پاکستان تحریک انصاف کا نام شامل نہیں کیا گیا، تاہم پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فہرست میں شامل تمام افراد کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔
متعلقہ عنوانات
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026