بنگلہ دیش سے اظہاریکجہتی کیلیے بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کافیصلہ ہوا، ذرائع
Web Desk
1 February 2026
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 بھارت کے خلاف شیڈول 15 فروری کا میچ نہ کھیلنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، نیدر لینڈز، امریکا اور نمیبیا کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلا دیش کے حوالے سے آئی سی سی کے جانبدارانہ فیصلوں پر تشویش ظاہر کی ہے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جےشاہ نے اپنے جانبدارانہ فیصلوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انڈین کرکٹ کونسل بنا دیا، جانبدارانہ فیصلوں سے انصاف اور برابری کے اصول کی دھجیاں بکھرگئیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے پلیٹ فارم پرایک ملک کی خاطر کسی دوسرے ملک کے لیے دوسرامعیار اپنایا جاتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان حالیہ ملاقات میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے جس میں طے پایا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں حصہ لے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے گا۔
متعلقہ عنوانات
پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان
15 October 2026
کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی
15 October 2026
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی
15 October 2026
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
15 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
15 October 2026
بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی
15 October 2026
گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر
15 October 2026
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ
15 October 2026