LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ممکنہ تاریخی ملاقات سے عالمی استحکام کی امیدیں وابستہ ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز پاکستان اور قطر کا تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات پر زور مریم نواز کا جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف شکاگو میں پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد: پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے امریکی مارکیٹ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے پر زور ریاض ایئرپورٹ پر دو ہفتے بعد پروازیں بحال، حوثیوں کی دوبارہ حملوں کی دھمکی ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید

اسلام آباد خودکش دھماکا، پنجاب میں سیکورٹی سخت کردی گئی

Web Desk

11 November 2025

اسلام آباد خودکش دھماکا، پنجاب میں سیکورٹی سخت کردی گئی
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد حملے کے بعد پنجاب کے تمام اضلاع میں سکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی اداروں کو پیشگی اور مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کے حساس، اہم اور گنجان آباد علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سمیت لاہور اور دیگر اضلاع کے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات ارسال کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام ریسکیو اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط اور فعال اقدامات کیے جائیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔