اجے بنگا کا دورہ پاکستان، عالمی بینک کے 10سالہ فریم ورک پر پیش رفت متوقع
Web Desk
1 February 2026
عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان کے اہم دورے پر پہنچ گئے ہیں اور وہ چار فروری تک ملک میں قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران عالمی بینک کے صدر پاکستان کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجے بنگا کے دورے میں معاشی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازعے پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ عالمی بینک کے صدر وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر توانائی اور اقتصادی امور سے وابستہ حکام سے ملاقات کریں گے۔
اجے بنگا کو پاکستان کی معاشی صورتحال، اصلاحاتی ایجنڈے اور ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت کا امکان ہے۔
اس فریم ورک کے تحت عالمی بینک 2035 تک پاکستان کو مجموعی طور پر بیس ارب ڈالر فراہم کرے گا، جو مختلف ترقیاتی اور معاشی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک سے 36 نایاب اور چوری شدہ پاکستانی نوادرات کی واپسی، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے
16 September 2026
ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی
16 September 2026
ملائیشیا کا اسرائیلی فوج کیلئے امداد کو اپنے ملک سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان
16 September 2026
اقوام متحدہ کا معائنہ کاروں کو غزہ کے تمام حصوں تک رسائی دینے کا مطالبہ
16 September 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ
16 September 2026
صومالی صدر کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، انسانی خدمات پر تبادلہ خیال
16 September 2026
جاپانی وزیراعظم کا حکمراں جماعت اور کابینہ میں ردوبدل کا اعلان
16 September 2026
روسی حملے روکنے پر یوکرین کا بھی بعض اہداف پر حملے روکنے کا اعلان
16 September 2026