بلوچستان حملوں کی منصوبہ بندی بھارت نے کی، دشمن کو دوبارہ شکست دیں گے: وزیر داخلہ
Web Desk
31 January 2026
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دشمن کو ایک بار پھر ناکامی سے دوچار کریں گی۔
سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت کے بعد جاری ویڈیو بیان میں محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صورتحال پر تفصیلی بات کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، ایف سی اور دیگر اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنائے، جبکہ آپریشن مکمل ہو چکا ہے اور مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات صوبے اور قوم کے حوصلے کم نہیں کر سکتے۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کیا ہے اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 12 مقامات پر حملوں کی کوشش کی، جنہیں ناکام بنا دیا گیا۔ ہفتے کی صبح تک مزید دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 67 ہو گئی، جبکہ ایک روز قبل 41 دہشت گرد مارے گئے تھے، جس کے بعد دو دن میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 108 ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد حملوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 اہلکار شہید ہوئے، جبکہ گوادر میں ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد، جن میں خاتون اور بچے شامل ہیں، دہشت گردی کا نشانہ بنے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026