پاکستان کے اسپنرز نے ٹی 20 تاریخ میں نیا ریکارڈ بنا دیا
Web Desk
31 January 2026
پاکستانی اسپنرز نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ایک ہی میچ میں آسٹریلیا کی تمام 10 وکٹیں حاصل کر لیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے 90 رنز کے واضح فرق سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی پوری اننگز کے دوران تمام وکٹیں پاکستانی اسپنرز کے حصے میں آئیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں کسی ایک ٹی 20 اننگز کے دوران تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔
میچ میں ابرار احمد اور شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عثمان طارق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹی 20 کرکٹ کی مجموعی تاریخ میں یہ دسواں موقع ہے جب کسی ایک اننگز کی تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، جبکہ فل ممبر ٹیموں کے درمیان یہ صرف دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 2022 میں بھارت نے فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے، جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 16 اوورز میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سات سال بعد آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز میں شکست دی ہے، جسے قومی ٹیم کی کارکردگی میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026
پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
28 August 2026
پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد
28 August 2026
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں
28 August 2026
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
28 August 2026
این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
28 August 2026
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
28 August 2026